ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی:توہین ہوئی تو نئی پارٹی بنائیں گے شیو پال، عزت ملی تو ایس پی میں رہیں گے

یوپی:توہین ہوئی تو نئی پارٹی بنائیں گے شیو پال، عزت ملی تو ایس پی میں رہیں گے

Wed, 22 Feb 2017 21:38:00    S.O. News Service

لکھنؤ،22فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں انتخابی گھمسان مچا ہوا ہے،اس کے ساتھ ہی سماج وادی پارٹی کے کنبے میں بھی اختلاف جاری ہے۔انتخابی ریلیوں سے لے کر نجی بیانات تک کے درمیان گھر کا جھگڑا سامنے آ رہا ہے۔مخالفین پر حملے کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی کے دھڑے آپس میں بھی بیان بازی کر رہے ہیں۔اختلاف کو لے کر تازہ بیان شیو پال سنگھ یادو کا آیا ہے۔سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیوپال یادو نے خاندان میں جھگڑے پر بڑا بیان دیا ہے۔شیو پال نے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ اچھا برتاؤ کریں گے اور توہین نہیں ہوگی تو وہ ساتھ ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ خاندان کا تنازع حل کرنے کی ذمہ داری نیتا جی اور وزیر اعلی کی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ شیو پال یادو نے یو پی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نئی پارٹی بنانے کی بات کہی تھی۔انتخابات کے تین مرحلے ختم ہونے کے بعد باقی بچ جانے دیگر مراحل کو لے کر شیو پال سنگھ نے کہا کہ وہ لکھنؤ جا کر آگے کی حکمت عملی بنائیں گے کہ اب کیا کرنا ہے اور کس طرح ہندوستانی عوام پارٹی کو ہرانا ہے۔
وہیں جسونت نگر میں ہوئے پولیس کے لاٹھی چارج کو لے کر شیو پال نے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے وہ سب شراب مافیا اور پارٹی کے اندر کے لیڈروں کے اشارے پر ہوا ہے،تحقیقات کے بعد سب سامنے آ جائے گا،ساتھ ہی یہ بھی سامنے آیا ہے کہ شیو پال یادو کانگریس کی تشہیر نہیں کریں گے۔
 


Share: